ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ، قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے

اتوار 16 جولائی 2017 13:00

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل صدف ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جمیل کامران، مصدق حنیف، باسط مرتضیٰ اور طارق ندیم شامل ہیں۔ ویمنز ایشین بیس بال چیمپئن شپ رواں سال ہانگ کانگ میں ہو گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:00:07