ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں (آج) آخری گروپ میچ کھیلے جائیں گے

اتوار 16 جولائی 2017 13:00

جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز میں (آج) پیر کو آخری گروپ میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کپ کیلئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں (آج) پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں آسٹریلیا اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں سپین اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گروپ بی کا پہلا میچ جرمنی اور آئرلینڈ جبکہ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :