ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کر کٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن گئے

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کر کٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا
کیپ ٹائون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کر کٹ میں 8 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیااس طرح وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے جنوبی افریقہ کے چوتھے پلیئر بن گئے ہیں ،ْہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف نوٹنگھم ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 78 رنز کی اننگز کھیلی اور کیریئر کے آٹھ ہزار رنز بھی مکمل کئے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے ،ْوہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔گریم اسمتھ 9253 رنز کیساتھ دوسرے اور اے بی ڈی ولیئرز 8074 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :