فٹبال لیگ کیفائنل میچ میں بھگدڑ ،ْ8افراد ہلاک ،ْمتعدد زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

سینیگال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) سینیگال میں فٹبال لیگ کے فائنل میچ کے دوران بھگدڑکے نتیجے میں8افرادہلاک اور متعددزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق مقامی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے حامین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی ،ْ پولیس نے صورتحال کو سنبھالنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میچ کے اختتام پرشائقین میں لڑائی جھگڑے کے بعد اسٹیڈیم کی ایک دیوار گرگئی، دیوار گرنے سے ہلاکتوں کے علاوہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :