ساتویں روشن خان اوپن سکواش چمپئن شپ (کل) سے شروع ہوگی

22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)ساتویں روشن خان اوپن سکواش چمپئن شپ (کل) منگل سے پاکستان نیوی کے روشن خان، جہانگیر خان سکواش کمپلیکس، فلیٹ کلب پر شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

22 جولائی تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے 5 لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کے فرحان محبوب کو ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ دفاعی چمپئن پاکستان ایئر فورس کے فرحان محبوب سیکنڈ سیڈ ہوں گے۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:18