ویمنز ایشین بیس بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)ویمنز ایشین بیس بال چمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کے ٹرائلز 23 جولائی کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے مطابق ٹرائلز سپورٹس کمپلیکس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرنل صدف ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جمیل کامران، مصدق حنیف، باسط مرتضیٰ اور طارق ندیم شامل ہیں۔ ویمنز ایشین بیس بال چمپئن شپ رواں سال ہانگ کانگ میں ہو گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:26