پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

اتوار 16 جولائی 2017 13:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔اسلام آباد نیٹ بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ نیشنل چیمپین شپ آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 13:20:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :