آل سندھ بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد

جونیئر گرلز میں کراچی ، حیدرآباد ا،سکھر اور جونیئر بوائز میں حیدرآباد، کراچی اور میرپور خاص کی ٹیموں کی اول، دوم اور سوم پوزیشنیں

اتوار 16 جولائی 2017 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت سندھ اور سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن کے تحت اسپورٹس بورڈ ناظم آباد میں آل سندھ بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز مہمان خصوصی تھے جبکہ مشیر سندھ اسپورٹس بورڈ رزاق ربانی، پرنسپل گورنمنٹ سیفی کالج اورنگزیب ٹالپر، سینئر نائب صدر سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن محمد سلیم اعزازی مہمانوں میں شامل تھے۔

چیمپیئن شپ میں سندھ بھر کے پانچ ڈویژنز کے بوائز اور گرلزکھلاڑیوں نے شرکت کی جو اپنے اپنے ڈویژنز کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف رنگوں کے لباس میں ملبوس تھے۔مہمان خصوصی شہزا د پرویز نے کامیاب اور یادگار چیمپیئن شپ منعقد کرانے پر سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن کو مبارک باد پیش کی اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

جونیئر گرلز کے مقابلوں میں کراچی نے پہلی ، حیدرآباد نے دوسرے اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ جونیئر بوائز کا ٹائٹل حیدرآباد نے اپنے نام کیا ۔

کراچی نے دوسری اور میرپورخاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری پروفیسر محمد عمران جونیجو نے ڈائریکٹر اسپورٹس ، مشیر سندھ اسپورٹس بورڈ سمیت دیگر مہمانان اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا ۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 15:11:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :