ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جرمن سائیکلسٹ نے جیت لیا

اتوار 16 جولائی 2017 15:11

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں جرمن سائیکلسٹ نے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ییلو جرسی پر دفاعی چیمپئن برطانوی رائیڈر کا قبضہ برقرار ہے ۔

(جاری ہے)

ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں تیزی مہارت اور صلاحیت کا کڑا امتحان، جرمن سائیکلسٹ مارسے کٹل نے خوب زور لگا کر حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ جرمنی کے جان ڈیگن کوب دوسری اور نیدرلینڈز کے ڈائلن خرونوویخاں تیسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر دفاعی چیمپئن کرس فروم کا قبضہ برقرار ہے۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 15:11:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :