پی ایس ایل فکسنگ،دو نئے مبینہ ”کرداروں“ کے نام سامنے آگئے

muhammad ali محمد علی اتوار 16 جولائی 2017 20:50

پی ایس ایل فکسنگ،دو نئے مبینہ ”کرداروں“ کے نام سامنے آگئے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16جولائی ۔2017ء) پی ایس ایل2 میں سامنے آنےوالے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے پی سی بی کو دئیے گئے مزید دو پاکستانی کرکٹرز کے نام سامنے آگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شرجیل خان کیس میں سکائپ کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشنز اینڈریو ایف گریو نے مزید دو ناموں کا انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹربیونل کو بتایا کہ پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کے تانے بانے بنگلہ دیش پریمئر لیگ سے ملتے ہیں جہاں بیشتر پاکستانی کرکٹرز سے مبینہ بکی یوسف کے رابطے بڑھے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے اس کام کو انجام دینے میں یوسف کو بھر پور معاونت فراہم کی۔پی سی بی 10 قومی کرکٹرز سے تحقیقات کرچکا ہے جن میں سے 6کو معطل کیا گیا مگر ناکافی شواہد کو وجہ بنا کر بورڈ کا اینٹی کرپشن ٹربیونل دو نئے کرکٹرز کےخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔ذرائع کے مطابق جن دو کرکٹرز کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ممکنہ طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باﺅلر محمد سمیع اور لاہور قلندرز کے بلے باز عمر اکمل شامل ہیں ،دونوں کھلاڑی اس سال ایک بار پھر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:50:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :