ایکٹرینا ماکارووا،الینا ویسنینا نے پہلی بار ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا،مینز ڈبلز فائنل میں لوکاس کوبوٹ،مارسیلو میلو کامیاب،گرلز سنگلز ٹرافی میں تھرڈ سیڈ امریکی کلیری لیو نے میدان مارلیا

اتوار 16 جولائی 2017 21:01

ایکٹرینا ماکارووا،الینا ویسنینا نے پہلی بار ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا،مینز ڈبلز فائنل میں لوکاس کوبوٹ،مارسیلو میلو کامیاب،گرلز سنگلز ٹرافی میں تھرڈ سیڈ امریکی کلیری لیو نے میدان مارلیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) اولمپک چیمپئن ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا نے پہلی بار ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

ایکٹرینا ماکارووا اور الینا ویسنینا نے فائنل میں چائنیز تائپے کی ہاؤ چینگ چان اور مونیکا نیکولیسکو کو 0-6، 0-6 سے آؤٹ کلاس کردیا، انہوں نے حریف پلیئرز کا قصہ 55 منٹ میں تمام کردیا، وہ اس سے قبل 2013 کے فرنچ اوپن اور2014 کے یوایس اوپن ویمنز ڈبلز ٹائٹلز بھی اپنے نام کرچکی ہیں، ومبلڈن میں ویمنز ڈبل فائنل میں دوسری بار اسکور ’ ڈبل بیگل ‘ رہا ہے، یعنی حریف پلیئرز کوئی بھی ایک گیم نہیں جیت پائی ہیں۔

مینز ڈبلز فائنل میں لوکاس کوبوٹ اور مارسیلو میلو نے اولیور میریچ اور میٹ پاویک کیخلاف 7-5، 5-7، 6-7 (7/2)، 6-3 اور11-13سے کامیابی حاصل کرلی۔گرلز سنگلز ٹرافی میچ میں تھرڈ سیڈ امریکا کی کلیری لیو نے میدان مارلیا، انہوں نے ہموطن این لی کیخلاف 2-6، 7-5 اور2-6 سے فتح کو اپنا مقدر بنالیا۔
ایکٹرینا ماکارووا،الینا ویسنینا نے پہلی بار ومبلڈن ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا،مینز ڈبلز فائنل میں لوکاس کوبوٹ،مارسیلو میلو کامیاب،گرلز سنگلز ٹرافی میں تھرڈ سیڈ امریکی کلیری لیو نے میدان مارلیا
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:01:10