اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا

پیر 17 جولائی 2017 14:09

اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی زیر اہتمام اسلام آباد نیٹ بال کپ ستمبر میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایونٹ میں اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجوں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ اسلام آباد نیٹ بال کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نیشنل نیٹ بال چیمپین شپ کے لئے اسلام آباد ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیشنل چیمپین شپ آئندہ سال جنوری میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 14:09:57