کرس گیل کا مداحوں کو ڈانس کا چیلنج، انعامی رقم کا بھی اعلان ،بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل

پیر 17 جولائی 2017 15:20

کرس گیل کا مداحوں کو ڈانس کا چیلنج، انعامی رقم کا  بھی اعلان ،بلے باز کی نئی ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) کرکٹ کے میدان میں مخالفین کے چھکے چھڑوانے والے کرس گیل نے اس بار اپنے مداحوں کو ڈانس کا انوکھا چیلنج دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقسٹار بلے باز کرس گیل نے اپنے مداحوں کو کرکٹ کے میدان میں چھکے اور چوکے مارنے کا نہیں ڈانس کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے انعامی رقم کا اعلان بھی کیا ہے۔چیلنج میں بہترین ڈانس کرنے والے پانچ خوش نصیبوں کی ویڈیو بھی شیئر کریں گے اور فاتح کو پانچ ہزار ڈالر انعام بھی دیں گے۔ ڈانس چیلنج کے نتائج 24 جولائی کو سامنے آئیں گے۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 15:20:55