زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری

پیر 17 جولائی 2017 15:21

زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سکندر رضا نے سری لنکا کے خلاف کولمبو ٹیسٹ میں کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔

(جاری ہے)

31 سالہ پاکستانی نژاد سکندر رضا نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور 127 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور نو چوکے شامل تھے۔یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ واضح رہے سکندر رضا نے زمبابوے کی طرف سے کھیل کر سینچری بنا کر تاریخی ریکارڈ بنایا ہے ۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 15:21:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :