ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے کوارٹر فائنل مقابلے کل ہوں گے

پیر 17 جولائی 2017 16:44

ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے کوارٹر فائنل مقابلے کل ہوں گے
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ویمنز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے کوارٹر فائنل مقابلے کل منگل کو ہوں گے۔ پہلا میچ جاپان اور امریکا کے مابین کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ارجنٹائن اور آئرلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ تیسرا میچ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں جرمنی اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/07/2017 - 16:44:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :