ثانیہ مرزا نے لندن میں شوہر اور دوستوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کی تصاویرسوشل میڈیاپر ڈال دیں

منگل 18 جولائی 2017 14:13

ثانیہ مرزا نے لندن میں شوہر اور دوستوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کی تصاویرسوشل میڈیاپر ڈال دیں
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 جولائی۔2017ئ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے لندن میں شوہر اور دوستوں کے ہمراہ سیر سپاٹے کی تصاویرسوشل میڈیاپر ڈال دیں ۔

(جاری ہے)

31سالہ بھارتی ٹینس سٹار نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ایک تصویر اپ لوڈ کی ہیں جس میں ان کے ساتھ شوہر شعیب ملک کے علاوہ سابق بھارتی فاسٹ باﺅلر ظہیر خان ، اشیش نہرا ، سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر اظہر محمود ،ان کی اہلیہ عباءقریشی اور دیگر ساتھی بھی کھڑے نظر آرہے ہیں ۔ثانیہ نے اس تصویر کے نیچے اپنے پیغام میں صرف یہ لکھاہوا ہے ”لندن نائٹس“ ۔ سوشل میڈیا صارفین ثانیہ کی اس تصویر پر طر ح طرح کے کمنٹس کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 14:13:02