کولمبو ٹیسٹ، سر ی لنکا میں ایشیاءمیں چوتھی اننگز میں ہدف کے کامیاب تعاقب کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 18 جولائی 2017 15:02

کولمبو ٹیسٹ، سر ی لنکا میں ایشیاءمیں چوتھی اننگز میں ہدف کے کامیاب تعاقب کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا
کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18 جولائی۔2017ئ) سر ی لنکا میں ایشیاءمیں چوتھی اننگز میں ہدف کے کامیاب تعاقب کا بھارتی ریکارڈ چکنا چور کردیا، زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں 388رنز کا ہدف 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے نئی تاریخ بھی رقم کی ۔ آر پریماداسا سٹیڈیم ،کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری روز سری لنکا نے 170رنز 3وکٹوں کے نقصان پر دن کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 218رنز بنانے تھے۔

سکور 188پر پہنچا تو کوشل مینڈس 66رنز بنا کر کریمر کا شکار بن گئے ، سابق کپتان اینجلو میتھیوز بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک پائے اور 25رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، اس موقع پر زمبابوین کھلاڑیوں کو جیت کی خوشبو محسوس ہونے لگی تاہم وکٹ کیپر بلے باز نیروشن ڈیکویلا نے اسیلا گونارتنے کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے 121رنز کا اضافہ کرکے سری لنکا کا جیت کی جانب سفر آسان بنا دیا ،ڈیکویلا 81رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے تاہم گونارتنے نے دلروان پریرا کے ہمراہ 67رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے میچ سری لنکاکی جھولی میں ڈال دیا ، گونارتنے 80اور پریرا29رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے،زمبابوے کے لیے کریمر نے 4اور سین ولیمز نے 2وکٹیں لیں ۔

(جاری ہے)

یہ ایشیاءمیں چوتھی اننگز میں حاصل کیا جانے والے سب سے بڑا ہدف ہے ، اس سے قبل بھارت نے 2008ءمیں چنائی ٹیسٹ میں برطانیہ کیخلاف387رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

وقت اشاعت : 18/07/2017 - 15:02:37