سری لنکن فاسٹ باﺅلر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

muhammad ali محمد علی منگل 18 جولائی 2017 19:32

سری لنکن فاسٹ باﺅلر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18جولائی۔2017ء)سری لنکن فاسٹ باﺅلر شمندا ایرنگا کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایرنگا کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ چنائی میںموجود آئی سی سی لیبارٹری میں لیا گیا جہاں ان کے بازو کا خم 15ڈگری کے اندر پایا گیا جس کے بعد اب انہیں انٹر نیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کروانے کی اجازت د ے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شمندا ایرنگا کا ایکشن جون 2016ءکو انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں رپورٹ کیا گیا تھا جس کے بعد 6جون کو لوبرو میں قائم آئی سی سی لیبارٹری میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کی جانچ کی گئی جہاں وہ غیر قانونی نکلا جس کے بعد ان پر انٹر نیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ کروانے کی پابندی عائد کردی گئی ۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 19:32:07