ہسپانوی فٹبا ل فیڈریشن کے صدر بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار

منگل 18 جولائی 2017 20:33

ہسپانوی فٹبا ل فیڈریشن کے صدر بدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2017ء)ہسپانوی فٹبا ل فیڈریشن کے صدراینجل ماریاویلارکوبدعنوانی کی تحقیقات کے سلسلے میں منگل کے روزپولیس کی جانب سے حراست میں لے لیاگیاہے ، غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یہ بات ایک عدالتی ذریعہ نے کہی۔ذرائع کاکہناہی67سالہ ویلارسابق ہسپانوی انٹرنیشنل فٹبالررہ چکے ہیں کودیگرالزامات کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کی جانب سے فنڈزمیں خردبردکیلئے اپنے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں حراست میں لیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ذریعہ نے بتایاکہ ویلارکے بیٹے گورکااورایک اورفیڈریشن کے عہدیدارکوبھی انٹرنیشنل سطح پرمیچ فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات کے ضمن میں گرفتارکرلیاگیاہے۔سپین کی سیاسی ومالیاتی جرائم سے متعلق عدالت کاکہناہے کہ وہ ملی بھگت ،دھوکہ دہی ،خردبرداورجعل سازی کے الزامات کی تحقیقات کی ہدایات جاری کررہی ہے ۔پولیس جس نے فیڈریشن کے ہیڈکوارٹرزاوردیگرمقامات پرتحقیقات کے سلسلے میں چھاپے مارے ہیں کاکہناہے کہ ویلارپرشبہ ہے کہ انہوںنے اپنے بیٹے کوفائدہ پہنچانے کیلئے منافع میں خردبردکی سکیم کے طورپربین الاقوامی فٹبال میچزکاانعقادکروایاتھا۔
وقت اشاعت : 18/07/2017 - 20:33:55