میں ،عمر ،عدنان یا بابر اعظم نے کوئی غلط کام کیا ہو تو سر عام لٹکا دیا جائے:کامران اکمل

بدھ 19 جولائی 2017 14:53

میں ،عمر ،عدنان یا بابر اعظم نے کوئی غلط کام کیا ہو تو سر عام لٹکا دیا جائے:کامران اکمل
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جولائی۔2017ئ)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا کہنا ہے کہ اگر ان کے چھوٹے بھائی عمر اکمل نے کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں چوراہے پر لٹکا دیا جائے لیکن ان کی کردار کشی سے گریز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کا نام ممکنہ طور پر سپاٹ فکسنگ کیس میں لیے جانے کے بعد بڑے بھائی کامران اکمل بھی میدان میں آگئے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے یا ان کے بھائیوں نے کسی قسم کا کوئی غلط کام کیا ہے تو انہیں سر عام لٹکا دیا جائے لیکن محض مفروضوں کی بناءپر ان کا نام میڈیا میں نہ اچھالا جائے ،عمر اکمل اس وقت اپنے گھٹنے کا علاج کروانے کے لیے برطانیہ میں موجود ہے اور علاج مکمل ہوتے ہی وطن واپس آجائے گا ۔



وقت اشاعت : 19/07/2017 - 14:53:00