چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر پاکستان کے جیتنے پر رقم لگانےکا سوچتا تو یقین ہوتا کہ ہار وںگا:میتھیو ہیڈن

بدھ 19 جولائی 2017 16:22

چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر پاکستان کے جیتنے پر رقم لگانےکا سوچتا تو یقین ہوتا کہ ہار وںگا:میتھیو ہیڈن
سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19 جولائی۔2017ئ) سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈ ن کا کہنا ہے کہ اگر انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے آغاز پر پاکستان کے جیتنے پر رقم لگانے کی بات کی ہوتی تو انہیں یقین ہوتا کہ وہ زندگی بھر کی جمع پونجی ہار جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہت خطر ناک ٹیم ہے اور جس طرح انہوں نے چیمپئنزٹرافی میں پہلا میچ ہارنے کے بعد کم بیک کیا وہ قابل تعریف ہے۔ہیڈ ن کے مطابق پاکستانی ٹیم کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ،اگر انہوں نے اس وقت پاکستان کے بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر رقم لگانے کا سوچا ہوتاتو انہیں مکمل یقین ہوتا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی کمائی سے محروم ہوجائیں گے۔

وقت اشاعت : 19/07/2017 - 16:22:18