مہران ہاکی کلب نے راجپوت ہاکی کلب کو شکست دے کر ایس پی او ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 19 جولائی 2017 22:08

مہران ہاکی کلب نے راجپوت ہاکی کلب کو شکست دے کر ایس پی او ٹرافی اپنے نام کرلی
ٹندو جام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) اسپورٹس پروموشن آرگنائز یشن کے ذیر اہتمام ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام گراونڈ پر جاری انٹر کلب ہاکی چیمیپن شپ فائنل میں مہران ہاکی کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد راجپوت ہاکی کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی کرایس پی او ٹرافی اپنے نام کرلی،لطیف آباد الیون ہاکی کلب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،فائنل میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا ،مہران ہاکی کلب کے عامر اقبال نے 13ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ،20ویں منٹ میں راجپوت ہاکی کلب کے وقار نے گول کر کے میچ برابر کر دیا تیسرے کواٹر میں مہران کلب کے نعمان صادق نے گول کر کے ایک بار پھر برتری قیام کر لی اورمیچ ختم ہونے سے قبل مہران ہاکی کلب کے خضر اختر نے تیسرا گول کرے اپنی کامیابی کو مستحکم کر دیاجوکہ میچ ختم ہونے تک برقرار رہی اس طرح مہران ہاکی کلب نے فائنل 3-1 سے جیت لیا ،میچ کو نیشنل اے گرڈ کے ایمپائر عبدالمنان اور اشفاق انصاری نے سپر وائز کیا،چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق گول کیپر حیدرآباد اسپورٹس جرنلیسٹ ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق احمد خان ،مہمان اعزازی فوکل پرسن برائے اسپورٹس ٹنڈوالہیار سندھ اسپورٹس بورڈ عبدالحمید راجپوت تھے اس موقع پر مہمان خصوصی اشتیاق احمد خان نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہے اس لئے ذیادہ سے ذیادہ کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں تو اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے، انھوں نے کہا کہ اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقعے میل رہے ہیں ، اس موقع پر اسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیرمین عامر کفایت نے مہمان خصوصی اشتیاق احمد خان عبدالحمید راجپوت اور دیگر مہمان ذاہد بلوچ، سید مسرت علی شاہ، وسیم خان ،اعجاز شیخ،اخترعلی اور دیگرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیمپین شپ کو شاندار انداز میں آرگنائز کرنے میں اختر علی اور ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار خانزاداہ کو خراج تحسین پیش کیا انکی بدولت اور تعاون سے کھلاڑیوں کو کھیلنے کے مواقعے ملے انھوں نے کہا کہ اگر یہ تعاون جاری رہا تو آئندہ بھی SPOشاندار انداز میں قومی کھیل کے فروغ کے لئے کام کرتے رہیں گے آخر میں مہمان خصوصی اشتیاق احمد خان اور عبدالحمید راجپوت نے کھلاڑیوں ٹرافیاں نقد انعامات ،ہاکی ،اور ٹیکنکل آفیشل کو شرٹ دیں اس موقع پر عامر کفایت ، ریحانہ بھٹی، رمیز شیخ ، اسرار علی چانڈیو،اشفاق انصاری نے دیگر مہمانوں کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف دیئے اس موقع پر محمد عثمان عامر ، فرحان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وقت اشاعت : 19/07/2017 - 22:08:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :