ورلڈکپ 2011 سری لنکا بھارت فائنل فکسڈ ہونے کے الزامات کا معاملہ سنگین ہوگیا

سری لنکن وزارت کھیل نے ورلڈکپ 2011 فائنل کی شکست کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 19 جولائی 2017 23:12

ورلڈکپ 2011 سری لنکا بھارت فائنل فکسڈ ہونے کے الزامات کا معاملہ سنگین ہوگیا
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) سری لنکن وزارت کھیل کی جانب سے ورلڈکپ 2011 فائنل کی شکست کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2011 سری لنکا بھارت فائنل فکسڈ ہونے کے الزامات کا معاملہ سنگین ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سربراہ رانا ٹنگا کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کے بعد سری لنکن اسپورٹس منسٹری بھی ایکشن میں آگئی ہے۔ سری لنکن اسپورٹس منسٹری کی جانب سے ورلڈکپ 2011 فائنل کی شکست کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے والے فائنل میں سری لنکا کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔۔
وقت اشاعت : 19/07/2017 - 23:12:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :