کرس گیل نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی

میراریکارڈ کھیل کی اس طرز میں میری مہارت کا ثبوت ہے، کرس گیل

بدھ 19 جولائی 2017 23:17

کرس گیل نے آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہر کردی
اینٹگا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2017ء) ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نیایک آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی۔ انھوں نے کہاکہ میراریکارڈ کھیل کی اس طرز میں میری مہارت کا ثبوت ہے۔مختصرطرز کی کرکٹ کا بادشاہ ، خوب چھکے چوکے لگائے ، فینز کو مزے کرائے۔

(جاری ہے)

کرس گیل کو ٹیسٹ کرکٹ کا شوق ستانیلگا۔ اٹیکنگ اوپنر کے مطابق ان کو یہ بھی نہیں پتہ پانچ روزہ کرکٹ کیلئے وہ کس قدرفٹ ہیں لیکن ایک آخری ٹیسٹ میچ ان کو کھلانا گھاٹے کا سودا نہیں ہوگا۔گیل نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس فارمیٹ میں بھی بھرپورمہارت رکھتیہیں،کسی کوشک ہیتودو ٹیسٹ ٹرپل سنچریزاور چالیس سے زائد کے ایوریج پر ایک نظر ڈال لے۔
وقت اشاعت : 19/07/2017 - 23:17:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :