انگلینڈ کیخلاف سیریز برابر ہونے پر بہت خوش ہوں، آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، ہاشم آملہ

جمعرات 20 جولائی 2017 13:05

انگلینڈ کیخلاف سیریز برابر ہونے پر بہت خوش ہوں، آئندہ میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرونگا، ہاشم آملہ
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف دوسرے میچ میں کامیابی اور سیریز برابر ہونے پر بہت خوش ہوں، ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن اور بھرپور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ سیریز کے آئندہ میچوں میں بھی ٹیم کی فتح دلائیں گے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن 340 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ہے، اس سے قبل انگلینڈ نے پروٹیز ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 211 سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیمون کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ 27 جولائی سے اوول، لندن میں شروع ہوگا۔ ہاشم آملہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میزبان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے امید ہے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ انگلینڈ کی ٹیم متوازن ٹیم ہے اور وہ سیریز جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرے گی اسلئے کھلاڑیوں کو دوسرے میچ میں جیت کے باوجود میزبان کو آسان حریف نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:05:59