ْہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیون پیٹرسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 25 رنز درکار

جمعرات 20 جولائی 2017 13:06

ْہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیون پیٹرسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے 25 رنز درکار
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید 25 رنز کی ضرورت ہے۔ اس طرح وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دنیا کرکٹ کے 24 ویں کھلاڑی بن جائینگے۔ کیون پیٹرسن اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 23 سنچریوں اور 35 نصف سنچریوں کی بدولت 47.28 کی اوسط سے 8181 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ انکا بہترین سکور 227 رنز ہے۔

ہاشم آملہ رواں سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں نہ صرف اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 8 ہزار رنز مکمل کر چکے ہیں بلکہ انگلینڈ کے مایہ بلے باز جیفری بائیکاٹ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔ ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں 8157 رنز بناچکے ہیں، اس طرح وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے پلیئر بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں 26 سنچریوں اور 34 سنچریوں کی مدد سے 49.43 کی اوسط سے 8157 رنز بناچکے ہیں اس دوران انکا انفرادی بیسٹ سکور ناقابل شکست 311 رنز ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیسٹ میں زیادہ رنز بنانے کا اعزاز جیک کیلس کو حاصل ہے۔ وہ 13206 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں یہ سنگ میل عبور کرلیں گے۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 13:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :