نجی تجارتی مرکز کی جانب سے سرفراز احمد اور فخر زمان کو زیادہ رقم دیئ جانے پر دیگر کھلاڑی ناراض

2،2لاکھ روپے کا انعام لینے سے انکار ، تقریب چھوڑ کر چلے گئے ،گروپ فوٹو بھی نہ بنوایا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:09

نجی تجارتی مرکز کی جانب سے سرفراز احمد اور فخر زمان کو زیادہ رقم دیئ  جانے پر دیگر کھلاڑی ناراض
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) نجی تجارتی مرکز کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور اوپنر فخر زمان کو زیادہ رقم ملنے پر دیگر کھلاڑی ناراض ہو گئے، کھلاڑیوں نے 2،2لاکھ روپے کا انعام لینے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے جبکہ گروپ فوٹو بنوانے سے بھی انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق نجی مال کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ہوئی، جس میں کپتان سرفراز اور فخر زمان کو زیادہ رقم ملنے پر دیگر کھلاڑی ناراض ہو گئے، کپتان سرفراز احمد کو ایک کنال کا پلاٹ اور فخر کو 5لاکھ روپے دیئے گئے، دیگر کھلاڑیوں نے 2,2لاکھ روپے کا انعام لینے سے انکار کر دیا اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے جبکہ انہوں نے گروپ فوٹوبنانے سے بھی انکار کردیا۔

۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 22:09:56