چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 20 جولائی 2017 22:16

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جمعہ کو تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب میں پلیئرز میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی جبکہ چیئرمین پی سی ایل نجم سیٹھی مہمان خصوصی ہوں گے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دیتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس پر وطن واپسی پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں الگ الگ تقاریب سجائی گئیں اور انعامات سے نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 20/07/2017 - 22:16:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :