رواں سال 3 گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنا مذاق سے کم نہیں ہوگا:روجر فیڈرر

جمعہ 21 جولائی 2017 17:52

رواں سال 3 گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنا مذاق سے کم نہیں ہوگا:روجر فیڈرر
زیورخ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21 جولائی۔2017ئ)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس سٹار روجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اگر وہ رواں سال 3 گرینڈ سلام ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو یہ مذاق سے کم نہیں ہوگا ۔ تفصیلات کے مطابق 35سالہ روجر فیڈرر اس وقت شاید اپنے کیریئر کی بہترین ٹینس کھیل رہے ہیں اور ابھی تک 2017ءمیں آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران سوال پر فیڈرر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ مذاق سے کم نہیں ہوگا اگر وہ رواں سال 3گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، و ہ اب 25سال کے نہیں ہیں اور 2گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنا ہی ان کے لیے بڑی بات ہے،وہ کوشش کریں گے کہ ایونٹ کے لیے مکمل تیاری کریں اور سال کے آخری گرینڈ سلام میں بہترین کاکردگی دکھانے کی کوشش کریں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ2004ء،2006ءاور 2007ءمیں فیڈرر نے آسٹریلین او پن اور ومبلڈن اوپن کے ساتھ ساتھ یو ایس اوپن بھی اپنے نام کیا تھا۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 17:52:38