- Home
- Sports
- News
- پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل ،پی سی بی کے خزانے سے لاکھوں روپے خرچ،تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا
پی ایس ایل فکسنگ سکینڈل ،پی سی بی کے خزانے سے لاکھوں روپے خرچ،تاحال کوئی نتیجہ نہ نکل سکا
ہفتہ 22 جولائی 2017 14:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) کئی ماہ گذرنے کے باوجود پی سی بی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کو انجام تک نہیں پہنچا سکا، اس پر اب تک خزانے سے کئی لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ماہ فروری میں پی ایس ایل ٹو کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آنے سے پاکستانی کرکٹ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا،بورڈ نے ابتدا میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کیا، بعد میں مزید کرکٹرز بھی زد میں آئے،کئی ماہ گذرنے کے باوجود اب تک بورڈ اس کیس کو ختم نہیں کر سکا اور بدستور سماعت جاری ہے، مارچ میں تین رکنی ٹریبیونل جسٹس (ر)اصغر حیدر کی زیرسربراہی قائم کیا گیا، اس کے دیگر ارکان سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ہیں، ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کو سماعت پر 25 ہزار روپے یومیہ فی کس کے حساب سے ادائیگی ہوتی ہے۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق 15 مئی سی18 جولائی تک ٹریبیونل کی29 سماعت ہو چکیں، یوں انھیں 21 لاکھ سے زائد روپے دیے جا چکے ہیں، اسی کے ساتھ وکلا ء کو بھی فیسیں دینا پڑتی ہیں، یوں بورڈ کے خزانے سے ایک بڑی رقم خرچ ہو رہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ابتداء میں خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ جلد اس حوالے سے کوئی فیصلہ ہو جائے گا مگر ثبوت اتنے پختہ نہیں کہ کھلاڑیوں کو فورا سزا سنا دی جاتی، البتہ امید ہے کہ آئندہ ماہ کوئی فیصلہ سامنے آ جائیگا
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 14:14:07
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان