میک گل اور کرکٹ آسٹریلیا کا خفیہ معاہدہ، 2.6 ملین ڈالر ملیں گے

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:15

میک گل اور کرکٹ آسٹریلیا کا خفیہ معاہدہ، 2.6 ملین ڈالر ملیں گے
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ اسٹورٹ میک گل نے سی اے سے انجری دعوے پر 2.6 ملین ڈالر کی ادائیگی پر خفیہ معاہدہ کرلیا، فریقین میں اس حوالے سے شرائط طے کرلی گئی ہیں جس کا مقصد 14 اگست سے ممکنہ ٹرائل سے بچنا ہے۔

(جاری ہے)

سابق بولر نے سی اے سے 2.6 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کررکھا تھا، اب کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ ہم اس کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ میک گل سے یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے تاہم بورڈ نے اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ میک گل کا دعوی تھا کہ سی اے نے انھیں 2 برس دورانیے میں انجری کے دوران کوئی ادائیگی نہیں کی تھی، یہ وقت مئی 2008 سے شروع ہوا تھا جب وہ انجری مسائل کے سبب ٹیسٹ کرکٹ کیلیے دستیاب نہیں تھے، انھوں نے اپنا آخری ٹیسٹ دورئہ ویسٹ انڈیزکے دوران2008 میں ہی کھیلا تھا۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 14:15:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :