ورلڈ ہاکی لیگ میں بری کاکردگی، قومی ٹیم کے کپتان کی بھی چھٹی کا امکان

ہفتہ 22 جولائی 2017 14:42

ورلڈ ہاکی لیگ میں بری کاکردگی، قومی ٹیم کے کپتان کی بھی چھٹی کا امکان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 جولائی۔2017ئ)ورلڈ ہاکی لیگ میں بری کاکردگی پر پی ایچ ایف نے ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے بعد قومی ٹیم میںبھی”جھاڑو“پھیر نے کی تیاری شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں بدترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو گھر بھیجنے کے بعد اب قومی ٹیم میں بھی تبدیلیا ں کرنے پر غور شروع کردیا ہے ،کپتان عبدالحسیم خان اور سابق منیجرحنیف خان کے بعدان کے بھتیجے حسین کی ٹیم سے چھٹی کا امکان ہے ،نئی مینجمنٹ سینئرکھلاڑی محمدعرفان کوکیمپ میں طلب کرچکی ہے۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 14:42:31