پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں

ہفتہ 22 جولائی 2017 17:13

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد ہاکی کے فروغ کیلئے بھرپور کام کر رہے ہیں
حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد ہاکی کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کے لئے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں حیدرآباد کے کھلاڑی خضر اختر کو شامل کرنے پراسپورٹس پروموشن آرگنائزیشن کے چیئرمین عامر کفایت، سینئر وائس چیرپرسن میڈیم ریحانہ بھٹی ،سیکریٹری رمیز شیخ، اسرار علی چانڈیو، اشفاق انصاری ،مقصود احمد، ناظم عباسی، صدف خان ،کوآرڈینٹرٹنڈوجام اختر علی خانزاداہ ، ذرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈائریکٹر اسپورٹس انوار احمد خانزادہ، سابق گول کیپر اشتیاق احمد خان،ٹنڈوجام کی ہاکی معروف شخصیت اسلم نیازی،فوکل پرسن برائے سندھ اسپورٹس بورڈ مٹیاری عقیل احمد، ٹنڈوالہیار عبدالحمید راجپوت ،سجاول ظفر وحید، مٹھی رائو عتیق ،کوٹری سیٹزن آرگنائزیشن کے جھانگیر سہڑو، وسیم خان، اعجاز شیخ، عبدالوحید شیخ، وومن اسپورٹس اکیڈمی کی تحسین چنہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خضر اختر کے کیمپ میں شامل ہونے سے حیدرآباد کے دیگر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے اور نئے ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

وقت اشاعت : 22/07/2017 - 17:13:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :