فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے

شائقین نے سٹار فٹبالر کا شاندار استقبال کیا، عالمی شہرت یافتہ سٹرائیکر رونالڈو نے شنگھائی اور گوانگ ڑو کے درمیان میچ بھی دیکھا

ہفتہ 22 جولائی 2017 21:01

فٹبال کے فروغ کیلئے کرسٹیانو رونالڈو چین پہنچ گئے
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2017ء) فٹبال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی چین آمد، سٹار فٹبالر کے گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہی پرتگالی کپتان نے جمپ مارا۔ شائقین نے چائینیز فٹبال کی سپورٹ پر سٹار فٹبالر کو خوب داد دی۔

(جاری ہے)

رونالڈو نے شنگھائی میں اپنی موجودگی کو چین کیلئے تاریخی دن قرار دیا۔ اس موقع پر شنگھائی اور گوانگ ڑو کلب کے درمیان میچ بھی کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں نے جیت کے لئے خوب جان لڑائی تاہم چائینز لیگ کا یہ سپر مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔۔
وقت اشاعت : 22/07/2017 - 21:01:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :