پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
اسٹینفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا،اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی کو ایونٹ میں ٹاپ سیڈ قرار دیدیا گیا،ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے آسٹریلوی جوڑی میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کو ہرا کرڈبلز فائنل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہال آف فیم ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی کو ایونٹ میں ٹاپ سیڈ قرار دے دیا گیا،ایونٹ کے فائنل میچ میں ٹاپ سیڈنگ پانیوالی اعصام الحق اور راجیو رام کی جوڑی نے فائنل میں آسٹریلوی جوڑی میٹ ریئڈ اور جان اسمتھ کوچھ ۔ چار، چار۔ چھ اور دس۔ سات سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی،اس سے قبل اعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے سام گروتھ اور بھارتی حریف لینڈرپیس کا قصہ تمام کرتے ہوئے فتح حاصل کی تھی ۔حسن رضا
وقت اشاعت : 23/07/2017 - 17:21:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :