چیمپئنز ٹرافی2017جیتنے والی قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

اتوار 23 جولائی 2017 17:21

چیمپئنز ٹرافی2017جیتنے والی قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2017ء) چیمپئنز ٹرافی2017جیتنے والی قومی ٹیم کا ہر کھلاڑی راتوں رات کروڑ پتی بن گیا،آئی سی سی کی جانب سے فاتح ٹیم کیلئے مختص 22لاکھ ڈالر کی رقمروان ہفتے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی، جبکہ نجی تقریبات سے بھی ہر کھلاڑی لاکھوں روپوں کا مالک بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کے لئے آئی سی سی نی22 لاکھ ڈالر پی سی بی کو بھیج دیے جن کو روان ہفتے کھلاڑیوں و منیجمنٹ میں تقسیم کیا جائے گا،انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم نے خودکو22 لاکھ ڈالریعنی تقریباً 23 کروڑ پاکستانی روپے کا حقدار ثابت کیا، یہ رقم گزشتہ دنوں آئی سی سی نے پی سی بی کو بھیج دی،رقم کو رواں ہفتے ہی کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ میں تقسیم کیا جائے گا،16 کھلاڑیوں کا ایک، ایک حصہ ہو گا، انجری کے سبب پہلے ہی میچ کے بعد وطن واپس جانے والے وہاب ریاض بھی ان میں شامل ہیں،ایک حصہ13 رکنی ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا،اس طرح ہر کھلاڑی کے حصے میں ایک کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد رقم آئے گی، جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ہر رکن کو 10لاکھ روپے تک مل سکتے ہیں واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی ہر کھلاڑی کوایک، ایک کروڑ،کرکٹ بورڈ نی10، 10 لاکھ جبکہ دیگر نجی اداروں نے بھی بھاری رقم بطور انعام دی ہے۔

حسن رضا
وقت اشاعت : 23/07/2017 - 17:21:39