ویمن ورلڈ کپ میں بیومنٹ بیٹنگ اور بائولنگ میں ڈی وین نکرک سرفہرست

پیر 24 جولائی 2017 11:45

ویمن ورلڈ کپ میں بیومنٹ بیٹنگ اور بائولنگ میں ڈی وین نکرک سرفہرست
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء)آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز فائنل کی فاتح ٹیم انگلینڈ کی بلے باز بیومونٹ نے اور سب سے زیادہ وکٹیں سائوتھ افریقہ کی ڈی وین نکرک نے حاصل کیں ۔

(جاری ہے)

بیو مونٹ نے 9 میچز کھیل کر 45.55کی اوسط سے 410 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ بھارت کی متھیلی راج نے 9 میچوں میں 409 اور آسٹریلیا کی الیز پیری نے 8 میچز میں 404رنز بنائے ۔سائوتھ افریقہ کی ڈی وین نکرک نے 7 میچز میں 43.2کی اوسط سے 15کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سائوتھ افریقہ کی ہی ایم کیپ نے 7 میچوں میں 13 اور آسٹریلیا کی کے ایم بینز نے 12وکٹیں حاصل کیں ۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 11:45:38