رشی کپور ایک اور متنازع ٹویٹ کرکے تنقید کی زد میں آگئے
پیر 24 جولائی 2017 12:15
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ)بالی ووڈ اداکار رشی کپور پاکستان کے بارے میں اپنے زہریلے خیالات کا اظہار کرکے شدید تنقید کی زد میں آچکے ہیں اور اب انہوں نے انگلینڈ اور بھارت کے مابین ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران ایک ایسی ٹویٹ کی جس پر شائقین کرکٹ نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ۔
اپنے ٹویٹ میں رشی کپور نے 2002ءکی نیٹ ویسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی ٹیم کے کپتان سارو گنگولی کی لارڈ بالکونی میں شرٹ اتار کر خوشی سے لہرانے کی تصویر شیئر کرکے لکھاکہ” گنگولی کے اس اقدام کو دہرائے جانے کا انتظار کررہا ہوں“۔ رشی کپور کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب لتاڑا جس پر انہو ں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ”میں کیا غلط کہا؟میں نے یہ نہیں کہا کہ کوئی خاتون کھلاڑی یہ کرے ،میں نے کہاک کہ سارو گنگولی کو ایک بار پھریہ کرنا چاہیے،آپ لوگوں کا ذہن ہی خراب ہے میرے عزیز “۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 12:15:25
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان