قومی جونئیر سکواش چیمپیئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی

پیر 24 جولائی 2017 12:30

قومی جونئیر سکواش چیمپیئن شپ پشاور میں شروع ہو گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) قومی جونئیر سکواش چیمپیئن شپ پیر کو پشاور میں شروع ہو گئی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے انڈر13، انڈر15 اورانڈر 17 کے مقابلے کھیلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کا مقصد ملک بھر سے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف سہیل امان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر سے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ واضح رہے قومی جونئیر سکواش چیمپیئن شپ29جولائی تک جاری رہے گی۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 12:30:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :