انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 27 جولائی سے اوول میں شروع ہوگا

دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ،ْرپورٹ

پیر 24 جولائی 2017 13:26

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 27 جولائی سے اوول میں شروع ہوگا
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 27 سے 31 جولائی تک کنگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

لارڈز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 211 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نوٹنگھم ٹیسٹ میں پروٹیز نے عمدہ کم بیک کیا اور 340 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 اگست تک مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:26:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :