انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا

وکٹوریہ نے دعویٰ کیا تھا اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل تھیں

پیر 24 جولائی 2017 13:26

انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ کے جھوٹے دعویٰ کا پول کھل گیا ۔ وکٹوریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں شامل تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم کی اہلیہ وکٹوریہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کیلئے خصوصی گاڑی کی ڈیزائننگ میں بھرپور حصہ لیا تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید کار کے ڈیزائن ڈائریکٹر نے ہی کردی ۔

یزائن ڈائریکٹر گیری میک گورین نے کہا کہ وکٹوریہ تمام معاملے میں مبالغہ آرائی کر رہی ہیں کیونکہ وہ کار کی ڈیزائننگ میں شامل نہیں تھیں ۔انہوں نے کہا کہ اس کام میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔گاڑی کی رونمائی کے موقع پر وہ خود کریڈٹ لینے لگیں تو انہیں بتایا کہ ایسا نہ بولیں تو کہا کہ انہیں یہ اندازہ ہی نہیں ہو سکا کہ وہ کیا کچھ کہہ گئی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:26:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :