کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک گم ہوگیا

پی آئی اے کی جانب سے کپتان کو دئیے گئے 5لاکھ کے چیک کی ادائیگی روکنے کیلئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے

پیر 24 جولائی 2017 14:09

کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا انعامی چیک گم ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء)آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں انعامات کی بارش ہورہی ہے، وہیں ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا پانچ لاکھ روپے کا چیک گم ہوگیا ہے۔چیک کی ادائیگی کو روکنے کے لئے قومی ایئر لائنز سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو پی آئی اے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر گروپ سات میں ترقی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ترقی کا لیٹر لینے کے ساتھ سرفراز احمد کو پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا۔رش کی وجہ سے چیک کہیں گر گیا،جس کی اطلاع سرفراز احمد نے پی آئی اے حکام کو دے دی۔سرفراز احمد گذشتہ دس سال سے پی آئی اے کی نمائندگی کررہے ہیں۔پاکستان ٹیم کی جانب سے اچھی کارکردگی کے بعد انہیں بھاری تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش ہوئی لیکن سرفراز احمد نے پی آئی اے کو چھوڑنے سے انکار کردیا۔اس وقت وہ پی آئی اے کے بھی کپتان ہیں۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 14:09:06