ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمستقل مزاجی، انگلینڈ اسباب جاننے میں ناکام

پیر 24 جولائی 2017 14:12

ٹیسٹ کرکٹ میں غیرمستقل مزاجی، انگلینڈ اسباب جاننے میں ناکام
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی غیرمستقل مزاجی کے اسباب ڈھونڈنے میں ناکام ہوگیا۔فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا جب ہم ایک اچھی پرفارمنس کے بعد بہت ہی برا کھیلے ہوں، ہم نے اس بارے میں کوچ ٹریور بیلس سے بھی بات کی مگر اس غیرمستقل مزاجی کی وجوہات جاننے میں ناکام رہے، ایسا نہیں ہے کہ ایک فتح کے بعد ہم سہل پسندی کا شکار ہوجاتے ہوں، میرے خیال میں ہم خود پر بہت زیادہ پریشر ڈال دیتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری کارکردگی متاثر ہوتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اب تیسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا مگر دوسرے میچ میں خودبڑی شکست سے دوچار ہوگیا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 14:12:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :