انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ،وورسٹر شائر کے روس ویٹلی نے اوورمیں 6چھکے مارنےکا کارنامہ سر انجام دےدیا

پیر 24 جولائی 2017 15:00

انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی ،وورسٹر شائر کے روس ویٹلی نے اوورمیں 6چھکے مارنےکا کارنامہ سر انجام دےدیا
ہیڈنگلے(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24 جولائی۔2017ئ) انگلش نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کے روس ویٹلی نے یارکشائر کیخلاف مقابلے میں ایک اوورمیں 6چھکے مارنے کا منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا ۔ ویٹلی نے یارکشائر کے لیفٹ آرم سپنر کارل کارور کو میچ کے 16ویں اوور میں 6گیندوں پر 6بار چھکے رسید کیے تاہم وورسٹر شائر کو اس میچ میں 37رنز سے شکست ک سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایک اوور میں 6چھکے مارنے کا کارنامہ لیجنڈری ویسٹ انڈین بلے باز سر گیری سوبرز نے سر انجا م دیا ،انہوں نے 1968ءمیں ناٹنگھم شائر کی جانب سے گلیمورگن کے میلکم نیش کیخلاف فرسٹ کلاس میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا،1985ءمیں رانجی ٹرافی کے ایک میچ میں ممبئی کے روی شاستری نے بروڈا کے تلک راج کو چھ چھکے رسید کیے جبکہ ورلڈ ٹی ٹونٹی 2007ءمیں بھارت کے یووراج سنگھ نے ڈربن کے مقام پر برطانوی فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ کے ساتھ بھی یہی حشر کیا تھا ،2007ءکے ہی ون ڈے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقی بلے باز ہرشل گبز نے ہالینڈ کے ڈین وین بینگے کے اوور کی ہر گیند کو باﺅنڈری پار پہنچایا تھا ۔ 

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:00:29