قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے لاہور پہنچ گئے

پیر 24 جولائی 2017 15:11

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر غیر ملکی پرواز ای کے 622 سے براستہ دبئی سے لاہورعلامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پہنچ گئے۔ مکی آرتھر چمپیئن ٹرافی جیتنے کے بعد اپنے ملک جنوبی افریقہ چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ آج پی سی بی کے چئیرمین شہریار خان، سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر عہداران سے ملاقات کریں گے۔ جولائی میں پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے جبکہ اس سال قومی ٹیم کی سری لنکا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر کرنے کے لیے حکمت عملی بھی بنائیں گے۔ مکی آرتھر کا ائیر پورٹ پر پی سی بی کے وفد نے استقبال کیا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 15:11:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :