قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ستمبر میں شروع ہوگا

پیر 24 جولائی 2017 16:04

قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء)قومی ٹیم ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ،ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ستمبر میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کے مطابق ایشین مینز نیٹ بال چمپئن شپ رواں سال دسمبر میں ملائشیا میں کھیلی جائیگی جس میں12 قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ رواں سال ستمبر میں کراچی میں شروع ہوگا۔ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 مرد کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے باصلاحیت12کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ توقع رکھتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستانی نیٹ بال ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 16:04:10