ورسسٹرشائر کے روز وائٹلے کا ایک اوور میں 6چھکے لگانے کا ریکارڈ

روز وائٹلے نے یورکشائر کے نوجوان بالر کارل کارور کی لگاتار 6 گیندوں کو بانڈری کے باہر پھینک کر یہ کارنامہ سر انجام دیا

پیر 24 جولائی 2017 16:19

ورسسٹرشائر کے روز وائٹلے کا ایک اوور میں 6چھکے لگانے کا ریکارڈ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء)انگلش ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کانٹی ورسسٹرشائر کے بیٹسمین روز وائٹلے نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔انگلینڈ کے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے ایک میچ میں ورسسٹرشائر کے کھلاڑی روز وائٹلے نے حریف ٹیم یورکشائر کے بالر کی درگت بنائی۔

(جاری ہے)

روز وائٹلے نے لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز کے سولہویں اوور میں یورکشائر کے نوجوان بالر کارل کارور کی لگاتار چھ گیندوں کو بانڈری کے باہر پھینک کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔میچ کی پہلی اننگز میں یورکشائر کے ڈیوڈ ویلی نے جوش ہیسٹنگ کے 17 ویں اوور میں 34 رنز اسکور کیے تھے۔ڈیوڈ ویلی نے شاندار سینچری اسکور کی اور 118 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ورسسٹر شائر کے لیے 234 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا تھا جسے روز وائٹلے کی جارحانہ بیٹنگ بھی حاصل نہیں کر سکی۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 16:19:45