متوازی شطرنج فیڈریشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں، سندھ شطرنج ایسوسی ایشن

پیر 24 جولائی 2017 16:57

متوازی شطرنج فیڈریشن کے قیام کو مسترد کرتے ہیں، سندھ شطرنج ایسوسی ایشن
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) سندھ شطرنج ایسوسی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی مدد سے بنائی جانے والی متوازی پاکستان شطرنج فیڈریشن کے قیام کو مسترد کر تے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے اس ضمن میں نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔گزشتہ روز سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کااجلاس منعقد ہوا جس میں حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر، بے نظیرآباد، لاڑکانہ اور کراچی ڈویژن شطرنج ایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل کردہ متوازی شطرنج فیڈریشن کے قیام کو غیر قانونی اقدام قرار دیا گیا اور مذمتی قرار داد منظور کی گئی اور کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نیک نامی پر بدنما داغ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نچلی سطح کے افسران جن نام نہاد افراد کو شطرنج سے منسلک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مذکورہ افراد کا شطرنج سے کوئی لینا دینا نہیں اور نہ ہی ان افراد نے کبھی شطرنج فیڈریشن کی رجسٹریشن اور رکنیت حاصل کی ہے۔

سندھ شطرنج ایسوسی ایشن منسٹر آئی پی سی میاں ریاض حسین پیرزادہ، سیکریٹری آئی پی سی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ خیال زاد گل سے درخواست کرتی ہے کہ مذکورہ نام نہاد الیکشن اور اس ضمن میں جاری شدہ مکتوب کو منسوخ کیا جائی اور اصل قومی شطرنج فیڈریشن اور اس کے قابل عہدیداران کو تسلیم کیا جائے۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 16:57:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :