بیلجیئم نے جرمنی کو ہرا کر ہاکی ورلڈ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

پیر 24 جولائی 2017 16:58

بیلجیئم نے جرمنی کو ہرا کر ہاکی ورلڈ لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
جوہانسبرگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء) بیلجیئم نے ہاکی ورلڈ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ بیلجیئم نے فیصلہ کن معرکے میں جرمنی کو ایک مقابلے میں چھ گول سے شکست دی۔ ویمنز کا ٹائٹل امریکا کے نام رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے مینز ہاکی ورلڈ لیگ کے فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو آئوٹ کلاس کر دیا اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے چارلیئر کیڈرک نے دو گول سکور کئے۔ ویمنز کے فائنل میں امریکا نے جرمنی کو سخت مقابلے کے بعد شوٹ آئوٹس پر 3-2 سے ہرایا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔
وقت اشاعت : 24/07/2017 - 16:58:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :