ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آ گیا، تشکر اقبال خان صدر، طارق اعوان جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 24 جولائی 2017 17:29

ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آ گیا، تشکر اقبال خان صدر، طارق اعوان جنرل سیکرٹری منتخب
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آ گیا ، تشکر اقبال خان صدر اور طارق اعوان کو اتفاقِ رائے سے جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ،اس کے علاوہ دیگر عہدیداران میں عامر ملک سینئر نائب صدر ، پروین اختر نائب صدر ، ظہور گجر ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ارشد چوہان فنانس سیکرٹری جبکہ چوہدری منظور احمد ، امیر افضل اعوان ، چوہدری اعجاز الحق ، سید افتخار حسین شاہ اور حبیب ڈوگر کو ممبران مجلسِ عاملہ منتخب کیا گیا ، اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے آئین کی منظور ی دی ، اجلاس میں ہاکی ، فٹبال ، سکواش ، بیڈ منٹن ، جوڈو ، کراٹے ، ووشو ، کنگفو ، ٹیبل ٹینس ، ہینڈبال ، اتھلیٹکس، ویمن سپورٹس اور کبڈی ایسوسی ایشنز کے صدور اور سیکرٹریز نے شرکت کی ، اجلاس کے آخر میں نومنتخب صدر تشکر اقبال خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سرگودھا میں سپورٹس سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی ، انہوں نے کہا سرگودھا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن مناسب مواقع نہ ملنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے جس کی ہر ممکن حوصلہ افزائی اور گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ،انکا کہنا تھا کہ کہا ڈسٹرکٹ اولمپک ایسوسی ایشن میں تمام سپورٹس ایسوسی ایشنز کو نمائندگی دی جائے گی اور ممبر شپ کیلئے تمام ایسوسی ایشنزدرخواست دے سکتی ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 17:29:50